Best Urdu Sad Heart Touching Poetry | 2 lines Sad Poetry in Urdu

Urdu Sad Heart Touching Poetry

Hello friends, are you looking for the best collection of Urdu Sad Heart Touching Poetry on net, if yes then your search ends here. Top Urdu Poetry brings you an amazing collection of 2 lines sad heart touching poetry - which you can share with your friends.

 اسے کہو کہ آجائے ساری رنجشیں بھلا کر

میرے گاؤں میں آج بارش کا موسم چل رہا ہے


رستہ بدل لیا میں نے اب میری جگہ یہی ہے

تیری جگہ نہیں ہوں میں تیری سزا یہی ہے


رشتے چاہے خون کے ہوں مگر

نبھائے تو احساس سے ہی جاتے ہیں

Sad Poetry In Urdu 

ادھورے خواب کی دہلیز پہ سویا نہیں کرتے

کسی بھی ایک غم پہ بار ہا رویا نہیں کرتے


پھر کوئی آس مر گئی شاید

کیوں زمیں آسمان سوگ میں ہیں


گھٹن سی ہونے لگی ہے اسکے پاس جاتے ہوئے

میں خود سے روٹھ گیا ہوں اسے مناتے ہوئے


جی میں آتا ہے سب چھوڑ دوں ایک شب

اور کمرے میں کہیں لکھ دوں معزرت

Sad Poetry In Urdu 

بہت اذیت ناک ہوتا ہے

کسی کے پاس وہ دیکھنا جو آپ سے چھینا گیا ہو


تیری ایک جھلک کو ترس جاتا ہے دل میرا

قسمت والے ہیں وہ لوگ جو روز تیرا دیدار کرتے ہیں


یہ ساولی رنگت یہ سادہ سا ہولیہ یہ اداس آنکھیں

ہم سے کوئی جو دل لگائے تو کیوں لگائے


 کیسے کریں ہم خود کو تیرے پیار کے قابل

جب ہم عادتیں بدلتے ہیں تم شرطیں بدل لیتے ہو


میں جس کے عشق میں کافر ہوا

وہ کسی اور کی خاطر مسلمان ہوگیا


!میں تنہائی کو تنہائی میں تنہا کیسے چھوڑ دوں۔۔۔۔”

“تنہائی نے تنہائی میں میرا بہت ساتھ دیا ہے


😞چار دن آنکھ میں نمی ہو گی۔۔۔۔”

“ہم مر بھی گئے تو کیا کمی ہو گی۔۔


☹‏ﻣﯿﺮﮮ ﻟﻔﻈﻮﮞ ﺳﮯ ﻧﮧ ﮐﺮ، ﻣﯿﺮﮮ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻼ

“…ﺗﯿﺮﺍ ﻭﺟﻮﺩ ﭨﻮﭦ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ، ﻣﯿﺮﯼ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﮈﮬﻮﻧﮉتے ڈھونڈتے


 یاد اس کی ابھی بھی آتی ہے”

“بری عادت ہے،کہاں جاتی ہے


🖤انتظار تھا ہم کو جن کا برسوں سے”

“وہ آئے تو تھے مگر بچھڑ جانے کے لیے

Sad Poetry In Urdu 

💘کبھی پاس بیٹھو تـــو بتائیں کہ درد کیا ہے”

” یوں دور سے پوچھو گے تو خیریت ہی بتائیں گے


ضبط کی آخری منزل پہ کھڑا شخص ہوں میں”

😭”…اس سے آگے میری آنکھوں نے پگھل جانا ہے


بولنے والوں کو رہتا ہے یہی تجسس

 انسان کیوں اچانک چپ ہو جاتا ہے


اب تلخیوں کا سامنا کرنے کا وقت ہے

 اب عمر خواب دیکھنے والی نہیں رہی


وہ اداس ہو گی پوچھے گی حال دل مجھ سے

 اک زمانے سے یہ خوش فہمیاں نہیں جاتی


فیصلہ تو تیرا تھا

 لیکن دل جو ٹوٹا وہ میرا تھا


کون کسی کے دکھ کا ساتھی، کہنے کی سب باتیں ہیں

سورج سر پر آتا ہے تو سایا بھی چھپ جاتا ہے


خود کو ترتیب دیا آخرِ کار، از سرِ نو

زندگی  میں  ترا  انکار  بہت  کام  آیا


گُزر گئے ہیں جو خوشبوئے رائیگاں کی طرح 

وہ چند روز، مِری زندگی کا حاصل تھے


ترے کوچے ہر بہانے مجھے دن سے رات کرنا

کبھی اس سے بات کرنا کبھی اس سے بات کرنا


اب کیا بتائیں ٹوٹے ھیں کتنے کہاں سے ھم

خود کو سمیٹتے ھیں یہاں سے وہاں سے ھم


وقت سے پوچھ رھا ھے کوئی

زخم کیا واقعی بھر جاتے ھیں


کوئی جھوٹا تو اب کہیں ملتا ہی نہیں

سارے سچے ہیں، یہ کیا تماشا ہے


ہم لوگ ہوس زادے ہیں اسی واسطے

 جنت میں بھی بس حور تک گئے


جن کے آنگن میں امیری کا شجر لگتا ہے

انکا ہر عیب زما نے کو ہنر لگتا ہے


کچھ دل کی مجبوریاں تھیں کچھ قسمت کے مارے تھے

ساتھ وہ بھی چھوڑ گئے جو جان سے پیارے تھے

Also read : Urdu Naraz Poetry

بن بتاے اس نے کیوں یہ دوری کردی

بچھڑ کے اس نے محبت ہی ادھوری کردی


جس دل سے لیا تھا نام تیرا وہ دل ہی توڑ دیا

نہ ہونے دیا بد نام تجھے تیرا نام لینا ہی چھوڑ دیا



مل چکی اپنے جرم کی سزا ہم کو

تا قیامت رہے گی تجھ سے امید وفا ہم کو


شکست کھا کے بھی توہین زندگی نہ ہوئی

ہزار کام ہوۓ, ہم سے خود کشی نہ ہوئی


 نہ میرا دل برا تھا، نہ اس میں کوئی برائی تھی

سب مقدّر کا کھیل ہے قسمت میں ہی جدائی تھی